18 جولائی، 2011، 12:47 PM

سعودی عرب

مصر نےسعودی عرب کے بادشاہ کے بھتیجے کو ملک سے نکال دیا ہے

مصر نےسعودی عرب کے بادشاہ کے بھتیجے کو ملک سے نکال دیا ہے

مہر نیوز- 18 جولائی 2011ء: مصر نے سعودی عرب کے بادشاہ عبد اللہ کے بھتیجے کی غیر قانونی رفتار کے پیش نظر اسے مصر سے نکال دیا ہے اور دوبارہ مصر میں اس کے داخلے پر پابندی عائد کردی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے مصری اخبـار الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مصر نے سعودی عرب کے بادشاہ عبد اللہ بن عبد العزیزکے بھتیجے شہزادہ احمد بن ترکی بن عبد العزیز کی غیر قانونی رفتار کے پیش نظر اسے مصر سے نکال دیا ہے اور دوبارہ مصر میں اس کے داخلے پر پابندی عائد کردی ہے۔

ذرائع کے  مطا بق سعودی شہزادے نے قاہرہ ایئر پورٹ کی سکیورٹی پر حملہ کیا جس کے بعد  ا سے 18 گھنٹے تک زیر حراست رکھا گیا ، مصر میں سعودی سفارتخانہ کی کوششوں کے بعد اسے آزاد کیا گيا ہے سعودی شہزادے کے حملے میں ایک مصری سکیورٹی اہلکار زخمی ہوگیا جسے اسپتال منتقل کیا گيا سعودی عرب کے شہزادے کے ساتھ اس کے 5 امریکی اور افریقی محافظوں کو بھی گرفتار کرکے ان کے سر کے بال مونڈھ دیئے ہیں۔ واضح رہے کہ شہزادہ امیر ترکی بن عبد العزیز کا خاندان کئی دہائیوں سے مصر میں مقیم ہے اور اس نے مصر کے لئے کافی مشکلات اور پریشانیاں کھڑی کی ہیں۔

News ID 1361335

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha